کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد میں معمولی کمی، پشاور میں شرح 35 فیصد سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں معمولی کمی آئی ہے تاہم پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 35 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔پاکستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح کچھ یوں رہی۔کراچی میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 26.32 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ لاہور میں یہ شرح 15.25 فیصد رہی۔گلگت بلتستان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 21.43 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 35.89 فیصد تک پہنچ گئی۔اس کےعلاوہ میر پور آزاد کشمیر میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8.02، حیدرآباد میں 22.41 فیصد اور اسلام آباد میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 16.76 فیصد ریکارڈ ہوئی۔راولپنڈی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 12.29 فیصد، بہاولپور میں 5.61 فیصد اور گوجرانوالہ میں یہ شرح 3.26 فیصد ریکارڈ ہوئی۔خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح 12 فیصد کے قریب ریکارڈ کی گئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر