شہباز شریف عدالت پہنچے مگر گاڑی سے نہ اترے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ نون کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلے میں لاہور کی اسپیشل کورٹ پہنچ گئے۔حمزہ شہباز وکلاء اور سینئر رہنماؤں کے ہمراہ عدالت میں چلے گئے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شہباز شریف عدالت کے باہر گاڑی میں ہی موجود رہے۔شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز آج اسپیشل کورٹ میں درخواستِ ضمانت دائر کرنے پہنچے ہیں۔دوسری جانب حمزہ شہباز درخواستِ ضمانت کے ہمراہ اسپیشل جج سینٹرل کے روبرو پیش ہو گئے۔واضح رہے کہ شہباز شریف دوسری مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔اس سے قبل بھی وہ کورونا میں مبتلا رہنے کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر