وائس چانسلر شہید ذوالفقارعلی بھٹو لاء یونیورسٹی رانا شمیم کی تقرری چیلنج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شہید ذوالفقار علی بھٹو لاء یونیورسٹی کے وائس چانسلر رانا شمیم کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے دورانِ سماعت استفسار کیا کہ پاکستان کے قوانین کا اطلاق گلگت بلتستان پر ہوتا ہے؟درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد 2 سال تک افسر کوئی دوسرا عہدہ نہیں لے سکتا۔درخواست گزار کا مزید کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے 6 ماہ بعد ہی رانا شمیم کو وائس چانسلر کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا، رانا شمیم نے خود ہی اپنی تنخواہ 39 لاکھ روپے مقرر کی۔درخواست گزار نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ رانا شمیم کو وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا کر نیب کو تحقیقات کا حکم دیا جائے۔سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر