مشیر وہ باتیں اچھالتے ہیں جس کا نقصان عمران کو ہوتا ہے، شجاعت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے وزیراعظم عمران خان کو ’منجی تلے ڈانگ پھیرنے کا مشورہ‘ دے دیا۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دیکھیں ان کے مشیر کس کا گیم کھیل رہے ہیں؟ مشیر وہ باتیں اچھالتے ہیں جس کا نقصان صرف عمران کو ہوتا ہے۔ عمران خان سے یہ بیان کہ ’’اگر انہیں ہٹایا گیا تو پہلے سے زیادہ خطرناک ہوجائیں گے‘‘ کسی دشمن نما دوست نے دلوایا ہوگا۔چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہم کہیں کہ بیان درست کرلیں تو عمران کے ’’مشیر‘‘ کہتے ہیں نرم رویہ اختیار کرنے کی ضرورت نہیں۔ وزیراعظم مخلصوں کو دشمن سمجھنے کے بجائے انکےمشورے سنیں۔حکومت سے باہر زیادہ خطرناک ہوں گا،خبردار کرتا ہوں سڑکوں پر آیا تو آپ کیلئے چھپنے کی جگہ نہیں ہوگی، اگلی باریبھیمیری،عمرانخانچودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ مشیروں کو اصل بات پتا ہوتی ہے لیکن وہ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں، مشیر عمران خان کو اپنے مطلب کے مطابق گائیڈ کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ اتوار کو ’’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘‘ میں براہ راست عوام کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ اگر میں حکومت سے باہر نکل گیا تو زیادہ خطرناک ہوں گا‘ ابھی تک تو میں چپ ہوں اور تماشے دیکھ رہا ہوں، اگر سڑکوں پر نکل آیا تو آپ کیلئے چھپنے کی جگہ نہیں ہوگی۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر