اٹارنی جنرل کا نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے شہباز شریف کو خط

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ 10 دن میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس خصوصی بورڈ کو پیش کریں، رپورٹس نہ دینے پر آپ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔اٹارنی جنرل نے اپنے خط میں کہا ہے کہ 16 نومبر 2019ء کو لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی تھی۔خط میں شہباز شریف سے مزید کہا گیا کہ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت 4 ہفتوں کے لیے تھی۔ٓخط میں کہا گیا کہ آپ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس نہ دے کر بیان حلفی کی خلاف ورزی کی ہے۔اٹارنی جنرل نے خط میں یہ بھی کہا کہ آپ نے میڈیکل رپورٹس نہ دے کر عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کی، لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے سے پہلے آپ کو رپورٹس دینے کے لیے رابطہ کر رہا ہوں۔خط میں مزید کہا گیا کہ 10 دن میں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس خصوصی بورڈ کو پیش کریں، رپورٹس نہ دینے پر آپ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔پنجاب حکومت نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کی جانچ کے لیے کمیٹی بنائی، خصوصی میڈیکل بورڈ نے 17جنوری کو رپورٹ پیش کی ہے۔اٹارنی جنرل نے خط کے ذریعے کہا کہ میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کے ٹیسٹوں کی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔میڈیکل بورڈ نے صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ رپورٹس نہ ہونے پر نواز شریف کی صحت پر حتمی رائے نہیں دی جاسکتی۔اٹارنی جنرل نے اپنے خط کے ذریعے اپوزیشن لیڈر پر واضح کیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی لندن میں طبیعت بہتر ہے۔خط میں یہ بھی کہا گیا کہ سابق وزیراعظم جب باہر گئے تھے تو اُن کی حالت بڑی نازک بتائی گئی تھی لیکن جیسے ہی وہ لندن پہنچے اُن کی حالت بہتر ہوگئی۔ لندن جانے کے بعد نوازشریف ایک بھی دن اسپتال داخل نہیں رہے، اُن کی سیاسی اور سماجی سرگرمیاں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر