جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق شاہ محمود کا خط سیاسی شعبدہ بازی ہے، رانا ثنا اللّٰہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق شاہ محمود قریشی کا خط سیاسی شعبدہ بازی ہے۔ عمران خان کا حسد، بغض اور انا شہباز شریف کو خط نہیں لکھنے دیتے۔اپنے ایک بیان میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ نیب قانون میں ترمیم ایک گھنٹے میں منظور ہوگئیں، جنوبی پنجاب پر 3 سال بعد خط لکھ کر یہ لوگ کسے بے وقوف بنارہے ہیں۔رانا ثنا نے کہا کہ یہ لوگ ‎اسمبلی میں گالیاں دیتے ہیں اور چیمبر میں چھپ کر خط لکھتے ہیں، تین سال بعد جنوبی پنجاب کے عوام کو منجن بیچنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ‎الیکشن اسٹنٹ اور سیاسی شعبدہ بازی سے صوبے نہیں بنتے۔ ‎جنوبی پنجاب اور بہاولپور پر 2 بل قومی اور پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں۔ ‎تین سال میں نالائق ٹولہ جنوبی پنجاب پر ڈرامے کرتا رہا۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عمران نیازی نے شہباز شریف کو کوئی خط نہیں لکھا۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر