شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 بچے جاں بحق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شانگلہ کے علاقہ الپوری میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان گرگیا جس کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پڑوسی اور امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچے۔ انہوں نے 3 بچوں کی لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکالا اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو آپریشن میں مزید تیزی لانے اور اعلی حکام کو کارروائیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائےجائیں، واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی فراہم کی جائے۔وزیر اعلی نے واقعے میں تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ انہوں نے ملبے تلے دبے افراد کی بحفاظت بازیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعلی نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بروقت امدادی کارروائیوں اور متاثرین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ مسافروں اور سیاحوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے، بارشوں اور برفباری کی وجہ سے بند سڑکوں کو کھولنے کے لئے بروقت اقدامات اٹھائے جائیں۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر