لاک ڈاؤن کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے، سعید غنی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، جس طرح سے پہلے اسپتالوں پر دباؤ تھا اب ایسا نہیں ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ این سی او سی کا فیصلہ تمام صوبوں کو ماننا پڑتا ہے، کورونا کیسز کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ لوگوں نے ویکسین لگائی ہے اور سندھ حکومت نے اسپتالوں کو اپڈیٹ کیا، اسپتالوں پر پہلے جیسا دباؤ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھی کسان اور کاشت کار حکومت کیخلاف احتجاج کریں گے، کسان مارچ کا روٹ پہلے کچھ اور تھا لیکن ہم نے تبدیل کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مہنگائی میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے، مہنگائی موجودہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے ہے، عام آدمی کے استعمال کی ہر چیز مہنگی ہوتی جارہی ہے، وفاقی حکومت کے تین سو ترجمان کہتے ہیں کہ مہنگائی نہیں ہے، لوگوں سے پوچھے وہ کہیں گے بلدیاتی قانون نہیں مہنگائی کا خاتمہ چاہئے۔سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ ایک بندہ لا کر دیں جو کہے کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہوئی، تحریک انصاف والے اسمبلی میں مذاق کرتے ہیں۔وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ خوشی سے پیپلز پارٹی میں آرہے ہیں جبری کسی کو نہیں لارہے، ایم کیو ایم لسانی فسادات چاہتی ہے، ٹنڈوالہ یار میں قتل کے واقعے کو ایم کیو ایم نے لسانی بنیاد دینے کی کوشش کی۔پی پی کے رہنما نے کہا کہ پر امن احتجاج اور جلسہ کرنے سے ہم کسی کو نہیں روکتے، احتجاج جلسہ کرنے کیلئے بہت سی جگہیں ہیں، جماعت اسلامی احتجاج کررہی ہے ہم نے کچھ نہیں کہا، یونیورسٹی روڈ جیسی سڑک بند کرنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کے لئے احتجاج کرنے کے دعویدار عوام کو پریشان کررہے ہیں، یونیورسٹی روڈ پر کرسیاں رکھ کر بیٹھ جانے صحیح نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر