مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے جے یو آئی میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیا سی صورتحال اور آئندہ الیکشن پر تفصیلی گفتگوکی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ہوگئے ہیں اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان سے سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے ملاقات کی ،ملاقات میں مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ، کامران مرتضی ، اپوزیشن لیڈر کے پی کے اسمبلی اکرم خان درانی ایم این اے مولانا کمال الدین بھی شریک تھے ۔ اسمو قع پر سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرلیا نواب اسلم رئیسانی ائندہ چند روز میں بلوچستان میں بڑا جلسہ کرکے جے یوآئی میں شامل ہوں گے ۔ اس مو قع پر اسلم رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان میں آئندہ جے یوآئی حکومت بنائے گی، جے یوآئی بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ مولا نا فضل الرحمان نے کہاکہ لوگ نا اہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں،نواب صاحب آپکی شمولیت سے جے یوآئی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر