پاگل پن کے دورے،کرسی و اسٹریچرمیں پیشی کا ڈرامہ فیل، ڈاکٹروں نے ظاہر جعفرکا راز فاش کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیل ہسپتال کے ڈاکٹرز نے نور مقدم کے قتل کے ملزم ظاہر جعفر کو مکمل فٹ قرار دیدیا۔ڈاکٹرز کی رپورٹ سیشن کورٹ کو موصول ہوگئی، ظاہر جعفر کو گزشتہ روز کرسی پر بٹھا کر لایا گیا تھا جبکہ جمعرات کو اسے اسٹریچر پر لٹاکر عدالت لایا گیا۔نور مقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر عبدالستار نے کہا کہ مقتولہ نور مقدم کے نمبر سے مختلف نمبروں سے کال موصول ہوئیں اور کی گئیں، ایک مخصوص نمبر سے مقتولہ نور مقدم کا 19 اور 20 جولائی کو مسلسل رابطہ رہا، اس نمبر کے حامل بندے کو شامل تفتیش نہیںکیا گیا۔عدالت میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت پر وکیل صفائی نے تفتیشی افسر عبدالستار کے بیان پر جرح کی، تفتیشی افسر بت عدالت کو بتایا کہ27 جولائی کو 7 افراد کی سی ڈی آر موصول ہوئی تھی، 27 جولائی سے قبل ظاہر جعفر، ذاکر جعفر، جمیل اور عصمت آدم جی بھی گرفتار تھے۔تفتیشی افسر کے مطابق موبائل کمپنی کے کسی ملازم کو تفتیش میں شامل نہیں کیا گیا، مقتولہ نور مقدم کے واٹس ایپ کا ڈیٹا پولیس نے نہیں لیا، مدعی نے پولیس کویہ بیان نہیں دیا کہ انہیں مقتولہ کی کال واٹس ایپ پر آئی۔عبدالستار نے بتایا کہ نور مقدم کا صبح 10 بج کر 46 منٹ تک کا ڈیٹا موجود ہے، 10بج کر46 منٹ کے بعد مقتولہ کا موبائل فون بند ہوا تاہم یہ بات درج نہیں کی گئی، میں نے نہیں لکھا کہ مقتولہ نور مقدم کا فون ان لاک نہیں ہورہا جس کے باعث ٹرانسکرپٹ لکھنا ممکن نہیں۔تفتیشی افسر نے کہا کہ سی ڈی آ کے مطابق مقتولہ کا وقوعہ کے وقت اپنی والدہ کے ساتھ رابطے میں تھی، میں نے مقتولہ کی والدہ کو شامل تفتیش نہیں کیا، سی ڈی آر کے ڈیٹا پر کسی کا نام درج نہیں نہ سی ڈی آر دینے والے کا نام اور دستخط ہیں۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ میں نے خود بھی سی ڈی آر کے ڈیٹا پر دستخط نہیں کیے۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر