مسلم لیگ ن کا کورونا ریلیف فنڈ میں کرپشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): مسلم لیگ ن نے کورونا ریلیف فنڈ میں کرپشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل وزیراعظم کووڈ ریلیف فنڈ پر آڈیٹر جنرل نے رپورٹ دی تھی، اس میں 40 ارب روپے کی خرد برد پائی گئی، آڈیٹر جنرل کو حکومت نے کوئی ریکارڈ مہیا نہیں کیا تھا اور آڈیٹر جنرل نے خود تمام ریکارڈ اکٹھا کیا، جون 2020 تک کا ریکارڈ بتاتا ہے اس میں 40 ارب کی بے ضابطگیاں پائی گئی تھیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے ہی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ مسترد کی تھی اور اس رپورٹ کو آج تک پبلک نہیں کیا گیا، اب کل رپورٹ آئی ہے کہ خیبر پختون خواہ کے کورونا فنڈ میں بھی کوئی ریکارڈ نہیں دیا گیا اور ایک ارب 38 کروڑ 80 روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، 29 کروڑ 60 لاکھ روپے کی جعلی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ رپورٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آئی ایم ایف کے حکم پر بنائی ہے، رپورٹ میں خیبرپختونخوا حکومت کے بارے میں بدعنوانی کا لفظ استعمال کیا گیا اور بتایا گیا کہ ٹھیکے ایسی کمپنیوں کو دیے گئے جو اہل نہیں تھیں اور جعلی دستاویزات دی تھیں، جبکہ کئی اخراجات کا ریکارڈ ہی نہیں، یہ 36 کروڑ 87 لاکھ روپے کس کی جیب میں گئے اسکا ریکارڈ ہی موجود نہیں، یہ پیسہ بنی گالہ کے کس تہ خانے سے نکلیں گے عوام جلد دیکھیں گے۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ صحت کارڈ پر آج کل بہت اشتہارات ہیں اس پر کافی دیہاڑی لگی ہے ، جب صحت کارڈ کا آڈٹ ہوگا تو وہاں بھی اسی طرح کی صورتحال ہوگی، یہ شہباز شریف پر زلزلہ کے فنڈ کھانے کا الزام لگاتے تھے، یہ جو فنڈ کھاتے ہیں اسکی آڈیٹر جنرل خود تصدیق کرتا ہے ، یہ جو پیسے کھا جائیں اسکا جواب نہیں دیتے ، یہ مدینہ کی ریاست کے دعویدار کے اعمال ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر