چیف کمشنر اسلام آباد، وزارت داخلہ کے نمائندے اگلے اجلاس میں طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد بلدیاتی انتخابات رولز کی عدم فراہمی پر الیکشن کمیشن نے سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد اور وزارت داخلہ کے نمائندے کو اگلے اجلاس میں طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) کے اجلاس میں دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کے تحت الیکشن کمیشن کو رولز فراہم نہیں کیےگئے، رولز نہ ملنے کے باعث اسلام آباد میں الیکشن میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کو انتخابی فہرستوں پر نظرثانی سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔الیکشن کمیشن نے رولز اور ضروری ترامیم کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں کی نظرثانی میں لوگوں کو مکمل آگاہی دیں، عام انتخابات 2023 سے پہلے تمام اہل ووٹرز کے ووٹ کا اندارج یقینی بنائیں۔الیکشن کمیشن کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں حلقہ بندیوں کاعمل جاری ہے، اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس میں بھی چند ضروری ترامیم درکار ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر