ایون فیلڈ ریفرنس: نیب نے مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کیخلاف اپیل دائر کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کے خلاف اپیل دائر کردی۔نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے جس میں مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر کردینیب نے مریم نواز پر مثالی جرمانے لگانے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مریم نواز کی بریت کی درخواست میں بیان حقائق درست نہیں،بریت کی درخواست میں الزامات پرسپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے جب کہ ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا اور احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قانون کے مطابق سزاسنائی۔نیب کی جانب سے کہا گیا ہےکہ مریم نواز کے والد نوازشریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں، ملزمان نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی جب کہ نوازشریف بتائیں لندن جائیدایں کیسی خریدیں اور پیسہ کیسے منتقل کیا؟نیب نے مؤقف اپنایا ہےکہ سپریم کورٹ نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نگران جج مقرر کیا لہٰذا مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکا دہی کے مترادف ہے، ان کے نگران جج پر الزامات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر