ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد سمیت بلوچستان، خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش و پہاڑی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع، تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں آج بھی شدید دھند کا راج برقرار ہے۔جڑواں شہروں اسلام آباد و راولپنڈی میں آج الصبح سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ بلوچستان، خیبر پختونخوا،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بھی مختلف مقامات پر بارش و پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش اوربرفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کو شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش /برفباری کا امکان ہے تاہم ۔پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شد ید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر