اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل کراچی کمپنی کے پاس چوری یا ڈکیتی نہیں ہوئی بلکہ دہشتگردوں نے فائرنگ کی تھی، ایک قسم کا سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہوگئے ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہے، ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ساری فورسز ملک کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ دینے کو تیار ہیں، دونوں ملزمان تک پہنچ گئے ہیں، موٹر بائیکس سے ان کو ٹریس کرلیا ہے۔شہید پولیس اہل کارمنور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے شرکت کی۔خیال رہے کہ اسلام آبادکے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود جیلانی چوک میں پولیس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوئے تھے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر