عمران خان نے پشاور میں پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔پشاور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ وقت ثابت کرے گا کہ خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک کی حکومت کےاقدامات کے دیرپا اثرات ہوئے۔انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک کی صوبائی حکومت نے 2013میں کے پی میں ہیلتھ کارڈ شروع کیا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کوایک طرف افرادی قوت کی کمی تو دوسری طرف بیروزگاری کاسامناہے، نوجوانوں کی ٹیکنالوجی ایجوکیشن میں جتنا خرچ کریں گے اس سے ملک کوفائدہ ہوگا۔وزیراعظم سے تلخ کلامی کے معاملے پر پرویز خٹک کا رد عمل سامنے آگیاواضح رہے کہ موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک 2013 سے 2018 تک خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیراعظم کےدرمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے، خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے،گیس بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں، اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔پرویز خٹک کی اس گفتگو پر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے اور کہا کہ اگر آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔ وزیراعظم اجلاس سے اٹھ کر جانے لگے تو سینیئر ارکان قومی اسمبلی نے انہیں روک لیا البتہ پرویز خٹک اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔بعدازاں وزیر دفاع پرویز خٹک نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا تھاکہ کسی سے تلخ کلامی نہیں ہوئی، میں نے اپنے حق کی بات کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر