بلوچستان میں بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)شمال مغربی بلوچستان میں ایک مرتبہ پھر بارش اور برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔وادی زیارت اور کان مہتر زئی میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلع زیارت میں تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور رابطہ سڑکیں بحال رکھنے کے لیے مشینری استعمال میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی سی قلعہ سیف اللہ حافظ قاسم کاکڑ کے مطابق پی ڈی ایم اے اور این ایچ اے کی مشینری ہائی وے پر موجود ہے اور عملہ الرٹ ہے۔پشین، خانوزئی، مسلم باغ اور سرانان میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ چمن اور گردو نواح میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بھی برفباری اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور ہیوی مشینری بھی متعلقہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر