لاک ڈاؤن کا فیصلہ NCOC کی ہدایت پر کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ این سی او سی کی ہدایات پر کیا جائے گا۔کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آصف رحمٰن سیمیولیشن لیب کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں حالات اس وقت قابو میں ہیں، اسپتالوں میں دباؤ میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے میں وینٹی لیٹر پر مریضوں کی تعداد بھی کم ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ تعلیمی اداروں پر پابندیوں سے متعلق ہماری نظریں این سی او سی پر ہیں۔اس سے قبل ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کے ڈاکٹرز نے کورونا کے دوران قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں بہت سارے ڈاکٹرز بھی شہید ہوئے، ڈاکٹر آصف رحمٰن بھی ہمارے ہیرو ہیں، ڈاکٹروں نے دوسروں کو محفوظ کرنے کے لیے اپنی جان کے نذرانے دیئے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سمیولیشن طریقے سے کلینیکل ماحول بنا کر مصنوعی مریض پر علاج کا طریقہ اختیار کیا جاتا ہے۔سمیولیشنز میں ایجوکیشن، اسسمینٹ، ریسرچ اور ہیلتھ سسٹم سمیت مریض کی حفاظت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاؤ یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیز کو ریسرچ پر خاص توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ریسرچ کے شعبے میں آگے بڑھنا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر