کے حوالے کر دیا: حمزہ شہبازحکومت نے اسٹیٹ بینک IMF

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ نون کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہے، ملک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، لوگ مہنگائی کے عذاب میں پس چکے ہیں، یہ کہہ رہے ہیں کہ سب اچھا ہے۔لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پرسوں کہا کہ مہنگائی ہے تو حکومت کیا کرے، حکومت کی بے حسی ختم نہیں ہو رہی۔انہوں نے کہا کہ کل پارلیمنٹری اجلا س میں کیا تماشہ لگا، سب نے دیکھا، پی ٹی آئی کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلے گا، عمران نیازی اب اللّٰہ کی پکڑ میں ہیں۔حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ہم محاسبہ کریں گے، یہ پاکستان کے بچوں کے مستقبل اور ملک کی سالمیت کا سوال ہے، ہم تو 4 سال سے پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے انہیں سرٹیفائیڈ چور قرار دے دیا ہے، یہ ملک ڈوب رہا ہے، معیشت سسکیاں لے رہی ہے۔نون لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ مزدور، نوکری پیشہ اور سب لوگ دہائیاں دے رہے ہیں، کرپشن ملک میں انتہا پر ہے، پنجاب میں کرپشن بلندیوں کو چھو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں ریٹ طے کر کے افسروں کی تعیناتیاں ہوتی ہیں، آج جیسے حالات 74 سال میں کبھی نہیں ہوئے۔پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ یہ منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزامات ہم پر لگاتے تھے، 22 کروڑ عوام بنی گالا میں نہیں رہ سکتے اور نہ ان کی اے ٹی ایم پر پل سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نون کو عوام میں پذیرائی حاصل ہے، نئے پاکستان کو جھوٹا خواب اس ڈگڈگی بجانے والے نے دکھایا۔مسلم لیگ نون کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے مل کر ایوان میں تبدیلی لے کر آئیں گے، اس حکومت سے جلد چھٹکارا حاصل کریں گے۔



  تازہ ترین   
امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری رہیں گی، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی دبا ئوبڑھا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلامی نظریاتی کونسل کا معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پر افواج کو خراج تحسین
پاکستان اور یورپی سرمایہ کاری بینک کا بڑا معاہدہ، سیلاب متاثرین کیلئے 100 ملین یورو کی امداد کا اعلان
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر