ایک ادارے نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک آگے چلےگا یا نہیں: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جب تک الیکشن چوری ختم نہیں ہو گی ملک ٹھیک نہیں ہو گا۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ منی بجٹ آیا ہی کیوں ہے؟ چھ ماہ قبل بننے والا بجٹ ناکام ہو گیا ہے، حکومت آمدن بڑھانے اور اپنے خرچے کم کرنے میں ناکام رہی۔منی بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اکثریت دکھا سکی تو منی بجٹ پاس ہو جائے گا، اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ منی بجٹ سے عوام اور ملک کا نقصان ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اتحادی اگر اس منی بجٹ کو ووٹ دیں گے تو کہاں جائیں گے، حکومتی حلقے پریشان ہیں کہ منی بجٹ کے بعد اپنے حلقوں میں کیسے جائیں گے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ادارے نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک آگے چلےگا یا نہیں چلے گا، ملک کی مشکلات کا حل آئین کے مطابق ملک کو چلانے میں ہے، نظام کے اندر غیر آئینی مداخلت ہے جس کا شخصیات سے تعلق نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو بدترین معاشی حالات سے دوچار کر دیا ہے، جب تک الیکشن چوری ختم نہیں ہوگی تب تک ملک ٹھیک نہیں ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کے کئی ارکان اپوزیشن سے رابطے میں ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر