وفاقی حکومت نے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے طلب کرلی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاق نے پنجاب حکومت سے نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی ہے، اس حوالے سے اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کی رائے ملنے پر نوازشریف کی واپسی سے متعلق آئندہ لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہرین نے نوازشریف کی صحت بہتر قرار دی تو سابق وزیراعظم کے معالج سے رابطہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کی شخصی ضمانت پر نواز شریف باہر گئے، نواز شریف کا باہر جانا مکمل فراڈ تھا، نواز شریف نے 17 ماہ سے علاج نہیں کرایا، وہ ملک سے فراڈ کے ذریعے نکلے ہیں۔ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی صحت کی رپورٹس مسترد کردیں، نواز شریف کے باہر بھیجنے کے فراڈ کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں اور شہباز شریف کی لاہور ہائی کورٹ طلبی پر درخواست دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر