پی آئی اے؛ فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 سے کم کر کے 260 کر دی گئی

کراچی:(نیشنل ٹائمز) پی آئی اے کے فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 سے کم کر کے 260 کر دی گئی جب کہ ملازمین کی تعداد میں کمی رضا کارانہ علیحدگی اسکیم، بدعنوانی، جعلی ڈگری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر کارروائی کے تحت کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی افرادی قوت کی شرح بین الاقوامی تناسب کے برابرہوگئی، سیاسی بھرتیوں والی افرادی قوت میں واضح کمی کردی گئی، سال 2017 میں پی آئی اے کی فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 تھی،جو کم ہو کر 260 رہ گئی ہے، دنیا کی بہترین ایئرلائنزافرادی قوت کی شرح 200 سے 250 کے درمیان رکھتی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق سن 2022 میں مزید طیاروں کی آمد کے بعد شرح 220 پر آ جائے گی، 1900 ملازمین نے رضا کارانہ علیحدگی اسکیم سے استفادہ کیا، ایک ہزار کے قریب فرضی ملازمین موجودہ انتظامیہ نے برطرف کیے، جعلی ڈگریوں کے حامل 837 جبکہ کرپشن اور نظم و ضبط کے مرتکب 1100 ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی، ترجمان کے مطابق ملازمین کی تعداد کم کرنے سے قومی ایئر لائن کو سالانہ 8 ارب روپے کی بچت ہو گی۔سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک کا کہنا ہے کہ اصلاحتی عمل جاری رہے گا، مزید طیارے بیڑے میں شامل کر رہے ہیں جس سے پی آئی اے کی سروس کا معیار بہتر ہو گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر