پشاور: گھریلو صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی کیلئے سی این جی اسٹیشنز 20 جنوری تک بند

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے گھریلو صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کیلئے 20 جنوری تک سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کر دی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 20 جنوری تک معطل رہے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کیصورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔جنرل منیجر ایس این جی پی ایل تاج علی خان نے بھی جیو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے، اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بندے کرنے کا مقصد گھریلو صارفین کو ریلیف دینا ہے۔دوسری جانب آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما فضل مقیم کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گیس کی پیداوارزیادہ اور استعمال بہت کم ہے۔فضل مقیم خان کا کہنا ہے کہ سی این جی اسٹیشنز پر دفعہ 144 لگانا غیر قانونی ہے لیکن سی این جی اسٹیشنز بند رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر