نواز شریف کی جان پیسوں میں ہے اور نیب وہ وصول کرنا چاہتا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی جان پیسوں میں ہے اور نیب وہ وصول کرنا چاہتا ہے، مسلم لیگی کہلوانے والے خود کو بے عزت کروا رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں شریفوں اور زرداریوں کا عروج اب ختم ہوچکا، پی ایم ایل این اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ رپورٹ کا انتظار ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کی تمام ٹیپس اصلی تھیں، ان کو معافی مانگنی تھی۔جنرل صاحب نے بھی ڈیل کی باتوں سے متعلق کلیئر کردیا، فواد چوہدریوزیر اطلاعات نے کہا کہ فرخ حبیب کو پارٹی کا نیا مرکزی سیکرٹری اطلاعات جبکہ سراج خان کو مرکزی فنانس سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے شفاف فنڈنگ کا نظام دیا ہے، 40 ہزار سے زائد ووٹرز پی ٹی آئی فنڈنگ کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ہم نے شفاف بلدیاتی انتخابات کروائے، پنجاب میں بھی شفاف بلدیاتی انتخابات کروانے جارہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، ایم این اے اور ایم پی ایز کو حلقوں میں مہم چلانے کی اجازت ہونی چاہیے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو مل کر ضابطہ اخلاق بنانا چاہیے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے مہنگائی کے توڑ کے لیے جامع منصوبہ تیار کرلیا ہے، فنانس بل جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاس ہو جائے گا، اسٹیٹ بینک سے متعلق بل بھی پاس ہو جائے گا، ڈالر کی قیمت میں بھی استحکام آ جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا گروتھ ریٹ ساڑھے پانچ فیصد کے قریب ہے، کچھ لوگوں کی جو امیدیں تھیں وہ ٹوٹ رہی ہیں، کارکن مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کریں۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر