بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نیا حکم نامہ جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا جس پر (آج)5 جنوری سے عمل درآمد ہوگا۔سی اے اے نے ممانعت والے ملکوں کی کیٹیگری بی اور کیٹیگری سی فہرست کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لئے پرواز سے 48 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔نئے حکم نامے کے مطابق یورپی ملکوں سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کے لئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنےپر مسافروں کو 10 روز کے لیے قرنطینہ سینٹرز میں رکھا جائے گا۔حکم نامے میں اس سے متعلق کہا گیا ہے کہ ہوٹل یا مخصوص جگہ پر قرنطینہ مسافر اپنے اخراجات اٹھانے کے پابند ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 دسمبر کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بیرونِ ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی مکمل ڈوز کے بغیر پاکستان سفر کی سہولت کے اجازت نامے میں 2 ماہ کی توسیع کی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر