عوامی احتجاج، قازقستان کے صدر نے کابینہ برطرف کر دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)قازقستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام سڑکوں پر نکل آئے، پُرتشدد مظاہروں کےبعد قازقستان کے صدر نے کابینہ برطرف کر دی۔خبر ایجنسی کے مطابق قازقستان کے صدر نے وزیراعظم عسکر مامن کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے، نائب وزیراعظم نئی کابینہ کی تشکیل تک وزیراعظم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔دارالحکومت الماتے اور مغربی صوبےمنگیستو میں 19 جنوری تک ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور رات 11بجےسےصبح 7بجے تک کرفیو بھی نافذ رہے گا۔واضح رہے کہ قازقستان میں منگل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر مظاہرے جاری تھے، پولیس نےمظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ، اسٹن گرینیڈ کا استعمال کیا تھا۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 95 پولیس اہلکارزخمی ہوئے جبکہ 200 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان
امریکا، ایران مفاہمتی یادداشت پر دستخط تاریخی پیشرفت ہے: بلاول بھٹو زرداری
اسرائیل کی لبنان میں موجودگی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی: ایران
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر