بلال یاسین حملہ کیس: ملزم ساجد سکوں والا سی آئی اے کے سامنے پیش ہوگیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملے کے کیس کا ملزم ساجد سکوں والا سی آئی اے کوتوالی تھانے میں پیش ہوگیا۔پولیس کے مطابق سی آئی اے کوتوالی میں پیش ہو نے والے ساجد سکوں والا نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اس نے 29 دسمبر کو لائسنس پر 2 پستول لے کر دیے تھے، پولیس ریکارڈچیک کر سکتی ہے۔پولیس نے موہنی روڈ اور اطراف سے 50 سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی حاصل کرلی ہیں اور کیمروں کے ڈی وی آرز فارنزک آڈٹ کے لیے بھجوا دیےگئے ہیں جب کہ حملہ آوروں کے فرار کا ڈیجیٹل میپ بھی تیار ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کو اسلحہ فراہم کرنے والے افضل پٹھان کا بیان بھی قلم بند کر لیا ہے۔پولیس نے جیو فینسنگ کے بعد 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے تفتیش جاری ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر