اقوام متحدہ کو وعدے کا پاس رکھنا چاہیے، صدر عارف علوی

اسلام آباد( سن نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے یوم حق خود ارادیت کے موقع اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو 73 سال قبل کیے گئے وعدے کا پاس رکھنا چاہیے۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تنازع کشمیر کا اقوام متحدہ کی زیر نگرانی جمہوری طریقے سے فیصلہ کیا جائے، تنازع کشمیر کا آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری سے فیصلہ کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو دہرے لاک ڈاؤن کا سامنا ہے، آج کشمیریوں سے اقوام متحدہ کے حق خود ارادیت کے وعدے کو 73 سال ہو گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ سے کئے گئے وعدے کو عملی شکل دینے کے منتظر ہیں، عالمی برادری تنازع کشمیر کے پائیدار اور پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ نے آج ہی کے دن کشمیریوں کو پاکستان یا بھارت کے ساتھ الحاق کا حق دیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر