فارن فنڈنگ کیس نے عمران خان کی ایمانداری کا میک اپ اتاردیا،احسن اقبال

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان اورپی ٹی آئی نے ایمانداری کا میک اپ لگا رکھا ہے جوفارن فنڈنگ کیس نے اتاردیا۔(ن) لیگ کے رہنما احسن اقبال نے بیان میں کہا کہ عمران خان نے جب حکومت سنبھالی تو 1 لاکھ ٹیکس دیتے تھے اس بار1 کروڑ روپے ٹیکس دیا ہے۔ عمران خان کی آمدنی میں ایک ہزارفیصد اضافہ کیسے ہوا۔احسن اقبال کا کہنا تھا آج تحریک انصاف نے درخواست دی کہ رپورٹ پبلک نہ کی جائے۔تحریک انصاف کو کس چیز کا خوف ہے۔ان کی درخواست ایف آئی آرکے مترادف ہے۔الیکشن کمیشن میں پاکستان کی جمہوری تاریخ کا اہم ترین مقدمہ زیر سماعت ہے۔ تحریک انصاف نے 2 درجن سے زائد اکاؤنٹس کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائیں۔ تحریک انصاف کی چوری اسٹیٹ بنک کے ذریعے پکڑی گئی۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان مسٹر کلین بنے پھرتے ہیں۔ اگروہ مسٹرکلین ہیں توتوشہ خانے کی تفصیلات جمع کیوں نہیں کراتے۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کون مین ثابت ہوئے ہیں انہوں نے تمام مافیاز کوپالا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر