عارف گل حبسِ بے جا کیس کی سماعت کرنیوالا بینچ تبدیل

سلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں عارف گل حبسِ بے جا کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل کر دیا گیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بینچ کا حصہ نہیں رہے۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔3 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی امین بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ آف پاکستان کا 3 رکنی بینچ آج 1 بجے دوپہر عارف گل حبسِ بے جا کیس کی سماعت کرے گا۔گزشتہ روز قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے ملزم عارف گل کو حبسِ بےجا میں رکھنے کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا تھا کہ کیا عارف گل کو پیش کرنے سے سپریم کورٹ کی عمارت اُڑ جائے گی۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ عارف گل کو پیش نہیں کرنا تو سپریم کورٹ کو تالا لگا دیتے ہیں، عارف گل کو پیش نہ کیا تو وزیرِ اعظم کو بلا لیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین قرار دیدیا
ایران نے امریکا کو اطلاع دی وہ مکمل تباہی کی حالت میں ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جو اتحاد نائن الیون کے بعد نظر آیا اس کی آج یوکرین کے دفاع کیلئے ضرورت ہے، شاہ چارلس
ایران کو آبنائے ہرمز کنٹرول کرنے کا پورا حق حاصل ہے: روس
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: تین ججوں کے تبادلوں کی منظوری دے دی گئی
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی متعدد چوکیوں کو تباہ کر دیا
متحدہ عرب امارات کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر