پی پی اور نون لیگ کے خفیہ اکاؤنٹس نکل رہے ہیں، اسد عمر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے خفیہ اکاؤنٹس نکل رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے اکاؤنٹس کے معاملے کی جانچ کیلئے اسکروٹنی کمیٹی بن چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی پی اور نون لیگ پر بہت بڑے بڑے الزامات لگے ہیں اور بڑے بڑے لیڈرز نے لگائے ہیں، اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو فی الفور مرتب کیا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فنڈنگ کی رپورٹس قوم اور الیکشن کمیشن کے سامنے رکھی جائیں گی، انصاف کا پیمانہ ایک ہونا چاہیے، ہم نے ہمیشہ الیکشن کمیشن سے تعاون کیا، تحریک انصاف نے شفاف طریقے سے فنڈز اکٹھے کیے۔دوسری جانب فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ فنڈنگ کے معاملات کو چھپانا نہیں چاہیے، پیپلزپارٹی نے اپنے 11 اکاؤنٹس کیوں خفیہ رکھے ہوئے تھے وہ سامنے آنا چاہیے۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر