ملک میں کورونا وائرس کے 630 نئے کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 630 نئے کیسز سامنے آگئے اور اس مرض میں مبتلا مزید 2 افراد انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 198 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 630 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 865 ہوگئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 2 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جس کے نتیجے میں مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 945 ہوگئی ہے۔گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.42 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 10 ہزار 184 فعال کیسز ہیں۔ اب تک اس وبا کا شکار 12 لاکھ 57 ہزار 355 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر