کوئٹہ سے دبئی کے درمیان قومی ایئرلائن کی براہ راست پروازیں بحال،ہفتے میں کتنی پروازیں آپریٹ ہوں گی؟مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد: (نیشنل ٹائمز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے دبئی کے درمیان قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی براہ راست پروازیں بحال ہوگئیں، ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کاافتتاح کردیا۔ کوئٹہ سے دبئی ہفتہ وار دو پروازیں ہوں گی۔ پی آئی اے کی دبئی کے لیے پہلی پرواز161مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی۔قاسم سوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سے دبئی فلائٹ عوام کو دیرینہ مطالبہ تھا، دبئی کے لیے پروازوں کا آغاز حکومت کے وعدوں کی تکمیل ہے۔انہوںنے کہاکہ دبئی پروازکے لیے بلوچستان کے عوام کو کراچی جان اپڑتا تھا، پی آئی اے نے کورونا کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، برراہ راست پرواز سے بزنس کمیونٹی کو بہت فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اب وی آئی پیز کے لیے فلائٹس تاخیر کا شکار نہیں ہوتیں۔دریں اثنا قومی ایئرلائن کے جنرل مینجر نے کہا کہ کراچی ڑوب اور تربت کے لیے پروازوں کاآغاز کیا، پی آئی اے بلوچستان میں اپنی خدمت جاری رکھے ہوئے ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر