اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کراچی میں پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں طارق روڈ پر واقع پارک سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن نصف شب کو شروع کر دیا گیا جو آخری اطلاع تک جاری تھا۔تجاوزات کے خاتمے کا آپریشن اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے جس کے لیے ضلع بھر کی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کی سیکورٹی ایس ایچ او فیروزآباد انسپکٹر خوشنود جاوید کی نگرانی میں ہے۔عدالتی حکم پر پی ای سی ایچ سوسائٹی میں طارق روڈ پر واقع پلاٹ اے پی 31 خالی کرایا گیا ہے۔ پارک کی اراضی پر قائم دلکشا کلب کو منہدم کیا جارہا ہے جس سے ایک ہزار گز سے زائد اراضی واگزار ہورہی ہے۔
تازہ ترین


ملتی میڈیا
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر

