مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین قاتلانہ حملے میں زخمی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)علاقہ مکینوں نے رکن اسمبلی کو میو اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ پولیس کے مطابق بلال یاسین کو ایک گولی ٹانگ اور دوسری پیٹ میں لگی ہے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے رکن اسمبلی پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ طلب کی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کا فوری سراغ لگانے کا حکم دے دیا۔راؤ سردار علی خان نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرنے کی بھی ہدایت کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی اپنے حلقے موہنی روڈ پر لیگی کارکن میاں اکرام کامی سے ملاقات کے لیے اُن کے گھر سلامت محلہ پہنچے تھے، وہ گلی کے باہر کھڑے تھے کہ ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے رُک کر اُن پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔مریم نواز کا بیانپاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بلال یاسین کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو قاتلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کے سینئر ممبر اور نوازشریف کے باوفا ساتھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رکن اسمبلی کو اللہ نے محفوظ رکھا اور ڈاکٹرز نے بھی اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔مریم نواز نے بلال یاسین کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔شہباز شریف کا رکن اسمبلی سے رابطہمسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بلال یاسین سے فون پر رابطہ کیا اور خیریت بھی دریافت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رکن اسمبلی پر ہونے والی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر