نئی دہلی، اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی رقص کرنا مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارت میں پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی رقص و گانے کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کا بھوت ہر فرد پر طاری ہے۔ نوجوانوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی سوشل میڈیا کی مدد سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایسے ہی دو پولیس اہلکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے جوہر دکھائے جو انہیں مہنگے پڑ گئے اور محکمے نے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی ان کے لیے مشکلات کا باعث بن گئی۔ ہیڈ کانسٹیبل ساشی اور کانسٹیبل وویک ماتر نے دوران ڈیوٹی لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تفریح شروع کر دی، ویڈیو بنائی اور کورونا ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا۔ دونوں اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی غفلت برتنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر