لیڈی ڈیانا کی فورڈ اسکارٹ کار نیلام کرنے کا اعلان

لندن (نیشنل ٹائمز ) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی لیڈی ڈیانا کی یادیں 24 سالوں بعد ان کے مداحوں کے دلوں میں محفوظ ہیں۔ 1997 میں اس دنیا سے چلی جانے والی شہزادی کی گاڑی فورڈ اسکارٹ کو نیلامی کے لیے پیش کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سلور رنگ کی فورڈ اسکارٹ کار40 سال قبل 1981 میں برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے لیڈی ڈیانا کومنگنی پر تحفے میں دی تھی۔ رپورٹس کے مطابق کارکو رواں ماہ 29 جون میں فائن آرٹ سیل میں نیلامی کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ جہاں نایاب گاڑی کی 88 لاکھ سے زائد قیمت لگنے کی امید کی جا رہی ہے۔ لیڈی ڈیانا کا خوبصورت ویڈنگ گاون بھی پچیس سال بعد عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس کی نمائش لندن میں جنوری تک جاری رہے گی۔ لیڈی ڈیانا کے فراک کی نمائش کی اجازت دونوں بیٹوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نے دی، سلک سے بنے خوبصورت فراک کی 25 فٹ لمبی ٹیل ہے۔ پرکشش شخصیت کی مالک برطانوی شہزادی نے 29 جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ شادی کی، لیکن 16 سال بعد ہی 1996 میں دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں تھیں۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر