واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر نے چینی ایپس ٹک ٹاک اور وی چیٹ کے خلاف حکم نامے واپس لے لیے۔ وائٹ ہاوس کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے چینی ایپس کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کے حکم نامے واپس لے لیے۔ وائٹ ہاوس نے کہا ہے کہ وہ چین سے منسلک ساف ویئر ایپلیکیشنز کا جائزہ لیں گے اور قومی سلامتی کے خدشات کی نشاندہی کریں گے۔ نئے ایگزیکٹیو آرڈر میں امریکہ کے محکمہ تجارت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چینی ایپس کا تجزیہ کریں۔ حکام کو خاص طور پر ایسی ایپس کے بارے میں تشویش لاحق ہے جو صارفین کا ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرتی ہیں۔



