امریکا میں جہاز اڑانے کی تربیت کے دوران طیارہ تباہ، پائلٹ اور طالبعلم ہلاک

میری لینڈ(نیشنل ٹائمز) امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ کی مونٹگمری کاونٹی میں ایک چھوٹا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں دو افراد سوار تھے جو حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پرواز سیکھانے والے اسکول کی ملکیت تھا اور آج صبح ٹریننگ کے لیے لفٹ اکیڈمی ایڈیانا پولس سے پرواز بھری تھی۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے جہاز کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں جب کہ طیارے کے ملبے کو بھی کھیت سے ہٹادیا گیا ہے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک لفٹ اکیڈمی کا پائلٹ اور ایک طالب علم شامل ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر