بگ باس 14 کی کنٹسٹنٹ بننے کے بعد راکھی ساونت ’سگھڑ خاتون‘ بن گئیں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) بھارتی متنازع اداکارہ راکھی ساونت مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ بننے کے بعد سگھڑ خاتون بن گئیں۔راکھی ساونت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ناصرف اپنے مداحوں کو اپنے گھر کا ٹور کروا رہی ہیں بلکہ اپنے گھر کے تمام کام بھی خود کرتی نظر آ رہی ہیں۔ویڈیو میں راکھی ساونت پہلے کچن میں برتن دھوتی، اُس کے بعد کپڑے دھوتی اور پھر گھر کی صفائی کرتی نظر آرہی ہیں۔گھر کا پوچا لگاتے ہوئے راکھی ساونت کہتی ہیں کہ ’یہاں کوئی پاوری نہیں ہورہی ہے بلکہ پوچا لگ رہا ہے۔‘راکھی ساونت بگ باس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’بگ باس دیکھیں! میں اپنے گھر کے سارے کام خود کر رہی ہوں۔‘بھارتی اداکارہ مزید کہتی ہیں کہ سلمان خان نے کہا تھا کہ اپنے کام خود کرنے چاہیئیں۔‘راکھی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں بگ باس کے گھر سے مکمل طور پر سگھڑ بن کر آئی ہوں۔‘خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے وکاص پوری پولیس اسٹیشن میں شائلیش سری واستاوا نامی بینک کے ایک ریٹائرڈ ملازم نے حال ہی میں راکھی ساونت اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروایا ہے۔دوسری جانب راکھی ساونت نے اُن کے اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف درج ہونے والے فراڈ کے مقدمے کو ایک بڑی سازش قرار دے دیا۔واضح رہے کہ راکھی ساونت حال ہی میں بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں بطورِ کنٹسٹنٹ شامل ہوئی تھیں۔بگ باس 14 کے فائنل کے دوران بگ باس نے پانچوں ٹاپ کنٹسٹنٹ کو 14 لاکھ روپے کی آفر کی، آفر میں کہا گیا کہ جو کنٹسٹنٹ وہ 14 لاکھ روپے کی رقم تسلیم کرے گا وہ مقابلہ جیتنے کی ریس سے باہر ہوجائے گا۔اس کے لیے بگ باس نے ایک ٹاسک دیا تھا جس میں جو کنٹسٹنٹ پہلے بزر بجاتا تو 14 لاکھ کی رقم اُس کی ہوجاتی اور وہ مقابلہ جیتنے کی ریس سے باہر ہوجاتا۔



  تازہ ترین   
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 36 دہشتگرد جہنم واصل
پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے: وزیر خزانہ
جے ڈی وینس کا آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل بحال ہونے کا دعویٰ
اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
امریکی معیشت مضبوط، روزگار میں اضافہ ہوا، اب شرح سود کم کی جائے: ٹرمپ
ایران کے معاملے پر درست فیصلہ کیا، ہم یہ جنگ پہلے ہی جیت چکے ہیں: ٹرمپ
ایرانی حکومت کا خاتمہ مرکزی ہدف، مقصد حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے: نیتن یاہو کا دعویٰ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، نوٹیفکیشن جاری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر