امریکی حکومت کا نیا بجٹ، پاکستان کیلئے ملٹری ایجوکیشن، ٹریننگ پروگرام کی رقم مختص

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکی حکومت نے نئے بجٹ میں پاکستان کے لیے ملٹری ایجوکیشن اور ٹریننگ پروگرام کے لیے رقم مختص کردی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے مجوزہ بجٹ پیش کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں تربیتی پروگرام کے لیے 35 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے لیے اکنامک سپورٹ فنڈ کی رقم بھی بڑھادی گئی ہے۔ اکنامک سپورٹ فنڈ کے تحت 4 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی تجویز دی گئی ہے۔ پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں بڑھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے جبکہ خطے میں منشیات کی روک تھام کے لیے 10 کروڑ 78 لاکھ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ رقم کا ایک حصہ پاک افغان بارڈر سیکورٹی پر لگایا جائے گا، اسی رقم کا ایک حصہ مکران ساحل کی سیکیورٹی پر بھی لگایا جائے گا۔امریکی بجٹ میں پاکستان میں صحت کی سہولتوں میں مدد کے لیے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر رکھے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر