اوتاوا(نیشنل ٹائمز) کینیڈا کے ایک اسکول کے احاطے سے 215 بچوں کی باقیات بر آمد ہوئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے ایک بند سکول کے احاطہ سے 215 بچوں کی باقیات بر آمد ہوئیں جن میں کئی بچوں کی عمریں 3 سال کے قریب ہیں۔ باقیات ملنے کا اعلان کینیڈین وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک سیاہ ترین اور شرمناک دن ہے۔بچوں کی باقیات روایتی تعلیم کے ایک بورڈنگ اسکول سے برا?مد ہوئیں۔ برٹش کولمبیا میں قائم اس اسکول کو 1978 میں بند کر دیا گیا تھا۔ بچوں کی اموات کب اور کیسے ہوئیں اسکی تحقیقات کیں جائیں گی۔
کینیڈا کے اسکول سے 215 بچوں کی باقیات برآمد



