900 سے زائد مشتبہ جواریوں نے خود کو چینی پولیس کے حوالے کر دیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تحفظ عامہ (ایم پی ایس)کے مطابق 30 اپریل تک بین السرحدی جوئے کے الزام میں مجموعی طور پر 914 مفروروں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے ، چینی عدلیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے ایسے مجرموں کو رعایت کے حصول کیلئے رضاکارانہ بنیادوں پر خود کو پیش کرنے کیلئے 30 اپریل کی حتمی مہلت دی گئی تھی۔ایم پی ایس نے کہا کہ چینی مین لینڈ پر کل 493 مشتبہ افراد پولیس کے سامنے پیش ہوئے جبکہ مین لینڈ سے باہر 317 مشتبہ افراد نے خود کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔ 104 دیگر افراد نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کرنے کے خطوط جمع کرائے ہیں لیکن ابھی انہیں باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ وہ اب بھی بیرون ملک مقیم ہیں۔چین کی سپریم پیپلز کورٹ ، سپریم پیپلز پروکوریٹریٹ اور وزارت تحفظ عامہ نے 5 فروری کو مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا تھا جس میں ایسے معاملات میں ملوث مشتبہ افراد سے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی تاکید کی گئی تھی۔بیان کے مطابق 30 اپریل سے قبل خود سے رجوع کرنے والے اور اپنے جرائم کا اعتراف کرنے والے ملزمان کو کم سزائیں دی جائیں گی ۔ مزید کہا گیا تھا کہ نسبتا معمولی سمجھے جانیوالے جرائم میں جرمانے کی چھوٹ بھی دی جا سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر