چین، سنکیانگ کی ابتدائی 4ماہ کے دوران غیر ملکی تجارت میں اضافہ

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغرب میں واقع سنکیانگ ویغورخوداختیارعلاقہ کی 2021کے ابتدائی 4ماہ کے دوران غیرملکی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 9.5 فیصد اضافہ ہواہے۔ارمچی کسٹمز کے مطابق اس عرصہ کے دوران سنکیانگ کی کل درآمدات وبرآمدات کاحجم 39.01ارب یوآن (تقریبا 6.06ارب امریکی ڈالرز)تک پہنچ گیا۔صرف اپریل میں سنکیانگ کی درآمدات وبرآمدات کا کل حجم 10.96 ارب یوآن ہوگیا جوکہ گزشتہ سال کی نسبت30.6فیصد اور گزشتہ ماہ کی نسبت 6فیصد زائد ہے۔قازقستان خطے کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار برقرار رہاہے جس کی درآمدات اور برآمدات کا حجم 22.4ارب یوآن تک پہنچ گیا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 13.8فیصد زائد ہے اور یہ اس عرصہ کے دوران سنکیانگ کے کل غیرملکی تجارتی حجم کا 57.4فیصد حصہ بنتا ہے۔کسٹمز نے واضح کیا کہ علاقائی جامع معاشی شراکت داری کے ارکان کے ساتھ خطے کی تجارت میں بھی تیز رفتار نمو برقرار رہی،ویتنام، جنوبی کوریا، تھائی لینڈ اور جاپان کے ساتھ غیر ملکی تجارتی حجم بالترتیب 106.7 فیصد، 196.5فیصد 121.3فیصد اور 45.6فیصد تک بڑھ گیا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر