بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 25مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 16کروڑ71لاکھ 17ہزار164ہو گئی۔امریکہ 3کروڑ31لاکھ43ہزار246مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 2کروڑ67لاکھ52ہزار447 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ61لاکھ 20ہزار756مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 56لاکھ67ہزار331، ترکی میں 51 لاکھ94ہزار10، روس میں 49لاکھ52ہزار412 اور برطانیہ میں 44لاکھ80ہزار760 تک پہنچ گئی ہے۔اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 41لاکھ94ہزار672 اور جرمنی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 36لاکھ59ہزار990 تک پہنچ گئی ہے۔
دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 16کروڑ71لاکھ 17ہزار164ہوگئی



