واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان سیاسی تصفیے پر کام کرنے کا ایک حقیقی موقع میسر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ “اسرائیل اور فلسطینیوں پر لازم ہے کہ وہ سیاسی تصفیے کے لیے کوشش کریں ورنہ اس کی قیمت بہت بھاری ہو گی۔ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ “ہم دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں اور اسے واحد راستہ شمار کرتے ہیں جو اسرائیل اور فلسطینیوں کو امن تک پہنچا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں سنگین انسانی صورت حال سے نمٹںے کی اشد ضرورت ہے۔ایران کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ویانا مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم ایران پر لازم ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “اگر ویانا میں جوہری مذاکرات کامیاب ہو گئے تو ایران کے ساتھ دیگر معاملات میں بھی بات چیت ہو سکتی ہے ۔ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکتے کہ ایران جوہری معاہدے کی پاسداری کی طرف لوٹنے میں کتنا سنجیدہ ہے۔یمن کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ یمن میں پر امن حل کی سپورٹ کے سلسلے میں سعودی عرب کا موقف واضح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ایران کو چاہیے کہ یمن میں جنگ ختم کرانے کے لیے حوثیوں پر دبا کے واسطے اپنا نفوذ استعمال کرے”۔
ہم دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں،اسرائیل اور فلسطینیوں کو سیاسی تصفیے کے لیے کوشش کرنا ہو گی، امریکی وزیر خارجہ



