لندن(نیشنل ٹائمز)برطانیہ میں 6کروڑ نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی۔برطانوی وزیراعظم نے نوجوانوں سے دوسرا ڈوز بھی لگوانے کی اپیل بھی کی۔جبکہ جرمنی کے پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے برطانیہ میں انڈین قسم کے وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔23 مئی سے اب انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی نیدر لینڈ سے جرمنی سفر کرنے والوں میں سے صرف وہی افراد ملک میں داخل ہو سکیں گے جن کے پاس جرمنی کی شہریت یا سکونت ہو گی۔اگر کوئی جرمن خاندان اپنے بچوں سمیت واپس آ رہا ہے تو ایسے شہریوں کے 18 سال سے کم عمر بچوں کو بھی جرمنی میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ایسے افراد جن کو کسی ہنگامی صورتحال کے باعث واپس آنا پڑ رہا ہے انھیں بھی جرمنی میں انسانی بنیادوں پر داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ایسے افراد جو ایک پرواز سے دوسری پرواز سے سفر کریں گے انھیں بھی جرمنی میں داخلے کی اجازت ہو گی تاہم انھیں ایئرپورٹ کے ٹرانزٹ ایریا تک ہی محدود رہنا ہو گا۔خیال رہے کہ جرمنی ابھی بھی برطانیہ کی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جن کے شہریوں کو برطانیہ پہنچنے پر دس دن قرنطینہ میں گزارنے لازمی ہیں اور انھیں سفر سے پہلے اور بعد میں ٹیسٹ کرانا بھی ضروری ہیں۔
برطانیہ میں 6کروڑ نوجوانوں کو کورونا ویکسین لگادی گئی،جبکہ جرمنی کا برطانوی شہریوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ



