کوویڈ19-کو چینی وائرس کہنے پر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شہری حقوق کے ایک گروپ نے کوویڈ- 19 کو “چینی وائرس” قرار دینے پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔چینی امریکی شہری حقوق اتحاد (سی اے سی آر سی) کی جانب سے نیویارک کی ایک وفاقی عدالت میں دائر مقدمہ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اس جملے اور اس جیسے نسل پرستی کے تحقیرآمیز بیانات بے بنیاد ہیں، کیوںکہ کورونا وائرس کے ماخذ کا ابھی تعین نہیں ہوا اور یہ کہ سابق صدر کے طرز عمل سے چینی امریکی برادری کو نقصان پہنچا۔20 مئی کو دائر کردہ اس مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کا انتہاپسند اور اشتعال انگیز رویہ وبا کے دوران اختیار کیا گیا جس میں اس بات کی کوئی پرواہ نہ رکھی گئی کہ اس سے چینی امریکی جذباتی لحاظ سے پریشانی کا شکار ہوجائیں گے۔کورونا وائرس کی وبا ایشیائی نژاد امریکیوں کے خلاف تشدد میں اضافے کا باعث بنی۔ ان میں سے ایک بڑی تعداد چینی نژاد امریکیوں کی ہے جس کا شہری حقوق کے کارکنوں نے ٹرمپ کی بیان بازی پرالزام عائد کیا ہے۔اس مقدمے میں مزید یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ ٹرمپ نے ان تضحیک آمیز الفاظ کو کورونا وائرس کا حوالہ دینے کے لئے استعمال کیا ، یہاں تک کہ وہ جانتے تھے کہ یہ وائرس لازمی طور پر چین سے نہیں آیا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر