اسرائیل اور حماس گیارہ روز سے جاری جنگ بندی پر رضامند

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین پر ہولناک بمباری اور مظالم کےبعد جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے۔ اس کی تائید میں مزاحمتی حریت پسند تنظیم حماس نے گیارہ روز سے جاری جنگ بندی کرنے کی تصدیق کی ہے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جنگ بندی سے متعلق ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں سیکیورٹی کیبینٹ کی جانب سے متفقہ طور پر جنگ بندی کی منظوری دی گئی ہے۔اس جنگ بندی میں ایک جانب عالمی اور اقوامِ متحدہ کا دباؤ شامل ہے تو دوسری جانب مصر نے بھی خصوصی کردار ادا کیا ہے۔ فلسطینی حریت پسندوں کی دونوں تنظیموں الفتح اور حماس نے کہا ہےکہ جمعہ کی رات دو بجے سے جنگ بندی پر عمل شروع ہوجائے گا۔اس سے قبل امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں گزشتہ 10 دنوں سے جاری اسرائیلی بمباری کے بعد اب اسرائیلی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، مصری حکام نے حماس کی قیادت سے مذاکرات کیے تھےجب کہ اسرائیلی نے فوجی اہداف حاصل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے بمباری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔علاوہ ازیں جنگ بندی کے لیے امریکا، مصر اور قطر سمیت دیگر یورپی ممالک نے بھی اپنا خصوصی کردار ادا کیا ہے، ان ممالک کی جانب سے غزہ کی خراب صورتحال کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور حماس کی قیادت پر کشیدگی ختم کرنے کے لیے شدید دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے بعد چوتھی بار اسرائیلی وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا تھا تاہم اس بار امریکی صدر نے جنگ بندی سے متعلق سخت موقف اپنایا اور دن کے اختتام تک کشیدگی میں واضح کمی پر زور دیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ 11 دنوں سے نہتے فلسطین پر اسرائیلی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 232 کے قریب افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ درجنوں عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئی ہیں۔ اس تنازعے میں 65 معصوم بچے بھی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے یک طرفہ اور بے رحمانہ کارروائی کے دوران 90 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر