بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

نیو دہلی(نیشنل ٹائمز)بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رات ایک بجے پنجاب کے علاقے باغپورانہ کے قریب فضائیہ کا طیارہ ’مگ 21‘ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہازمیں موجود پائلٹ بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں اس میں سوار پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ابھینو چوہدری ہلاک ہوگئے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔واضح رہے کہ معیاری دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بھارت میں آئے روز فضائیہ کے طیارے حادثے کا شکار ہوتے رہتے ہیں، اس سے قبل بھی متعدد طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جب کہ خود بھارتی وزیراعظم مگ 21 کی کارکردگی پر سوال اٹھا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر